چنئی۔۔۔جنوبی ایشیائی ممالک ملائیشیا اور کمبوڈیا نے تامل ناڈو کو دریائی ریت ریاست کی موجودہ قیمتوں سے ایک تہائی کم قیمت پر فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تامل ناڈو میں تعمیراتی سرگرمیوں میں ریت کی کمی کی وجہ سے رخنہ پڑا ہے جس کے بعد ایک بڑے بلڈر نے ان دونوں ملکوں سے ریت درآمد کرنے کیلئے اقدامات کئے ہیں۔یہ ریت 35سے 40روپے فی کیوبک فٹ کے حساب سے دستیاب ہوگی جبکہ تامل ناڈو میں یہ 120روپے فی کیوبک فٹ کے حساب سے دستیاب ہے۔بلڈرز ایسوسی ایشن آف انڈیا ان دونوں ملکوں سے دریائی ریت درآمد کرنے کیلئے ایک مقامی فرم سے بات چیت کررہی ہے۔تاملناڈو میں اس ایسوسی ایشن کے ارکان کی تعداد 12ہزار ہے۔ ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ معیاری دریائی ریت دستیاب نہیں۔اس کی وجہ سے ہر ماہ 2لاکھ ٹن ریت منگواناپڑیگی۔