Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایرانی زائرین کےلیے عمرہ پروازوں کا آغاز آئندہ منگل سے

سال کے آخر تک 70 ہزار ایرانی عمرہ زائرین سعودی عرب آئیں گے( فوٹو: عکاظ)
ایرانی حج تنظیم کے سربراہ عباس حسینی نے کہا ہے کہ’ آئندہ منگل سے ایرانی عمرہ عازمین کی پروازیں بحال ہو جائیں گی‘۔
سعودی وزارت حج اور ایرانی حج تنظیم کےدرمیان مشاورت، مفاہمتی یادداشت پر دستخط اور اس حوالے سے ضروری معاہدوں کے بعد عمرہ پروازوں کا بحالی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔  
عکاظ نے ایرانی خبر رساں ادارے کے حوالے سے بتایا  پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ ’550 ایرانی زائرین کا پہلا قافلہ منگل 19 دسمبر کو ارضِ مقدس روانہ ہو گا‘۔  
ان کا کہنا تھا ’مقررہ پروگرام کے مطابق زائرین 10 روزسعودی عرب میں قیام کریں گے۔ پانچ دن مدینہ منورہ اور پانچ روز مکہ مکرمہ میں رہیں گے‘۔  
’ سالِ رواں کے آخر تک 70 ہزار ایرانی عمرہ زائرین سعودی عرب آئیں گے‘۔

شیئر: