ارجنٹینا سے تعلق رکھنے والے مشہور فٹبالر لیونل میسی نے فٹبال کی دنیا کا معتبر ایوارڈ ’بالن ڈور‘ آٹھویں مرتبہ اپنے نام کر لیا ہے۔
فرانس کے دارالحکومت پیرس میں منگل کو منعقدہ تقریب میں لیونل میسی سب سے زیادہ مرتبہ ’بالن ایوارڈ‘ جیتنے والے سٹار فٹبالر بن گئے ہیں۔
رواں برس کے بالن ڈور کے لیے لائنل میسی کے علاوہ انگلش فٹبال کلب لیورپول کے سٹار محمد صلاح، ارسینل کے فٹبالر بوکایو ساکا، مانچسٹر سٹی کے سٹرائیکر ارلنگ ہالینڈ اور فرانسیسی فٹبال کلب پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) کے فارورڈ کیلین مباپے نمایاں امیدوار تھے تاہم 36 برس کے سٹار فٹبالر نے اس ایوارڈ کو ایک مرتبہ پھر اپنے نام کر لیا۔
لیونل میسی اس سے قبل 2009، 2010، 2011، 2012، 2015، 2019 اور 2021 میں یہ معتبر ایوارڈ اپنے نام کر چکے ہیں۔
مزید پڑھیں
-
کرسٹیانو رونالڈو اور لائنل میسی کے منفرد کارنامےNode ID: 214311
-
میسی سے آٹوگراف لینے پر ملازم نوکری سے فارغNode ID: 785416
-
سعودی فٹبال کلب النصر کا رونالڈو کے بیٹے ’جونیئر‘ سے بھی معاہدہ؟Node ID: 805311
لیونل میسی نے کہا کہ ’میں کبھی سوچ نہیں سکتا تھا کہ میرا کیریئر ایسا ہوگا۔ میں نے سب کچھ حاصل کر لیا ہے۔ میں خوش قسمت تھا کہ میں دنیا کی بہترین ٹیم کے لیے کھیلا ہوں، تاریخ کی بہترین ٹیم کے لیے کھیلا ہوں۔ یہ انفرادی ٹرافیز جیت کر بہت خوشی محسوس ہوتی ہے۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’پہلے کوپا امریکہ جیتنا اور پھر ورلڈ کپ جیتنا بہت شاندار کام ہے۔ تمام بالن ڈور ایوارڈز مختلف وجوہات کی وجہ سے بہت خاص ہیں۔‘
ارجںٹینا کے عظیم فٹبالر کے بعد سب سے زیادہ بالن ڈور جیتنے والے کھلاڑی پرتگال کے عظیم فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو ہیں جنہوں نے اس ایوارڈ کو پانچ مرتبہ اپنے نام کیا ہوا ہے۔
Lo ha vuelto a hacer
Balones de Oro .Todo el barcelonismo está orgulloso de ti, Leo pic.twitter.com/tGDgt8ONCa
— FC Barcelona (@FCBarcelona_es) October 30, 2023
کرسٹیانو رونالڈو نے 2008، 2013، 2014، 2016 اور 2017 میں یہ ایوارڈ جیتا تھا۔
لیونل میسی نے رواں برس اپنی نئی ٹیم انٹر میامی کے لیے 14 میچ کھیلے ہیں جس میں انہوں نے 11 گول سکور کیے ہیں۔
انٹر میامی میں آنے سے قبل انہوں نے اپنے سابق کلب پی ایس جی کے لیے گزشتہ سیزن میں 41 میچوں میں 21 گول سکور کیے تھے۔
لیونل میسی کے آٹھویں مرتبہ بالن ڈور جیتنے پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ای آئی ایف سوکر نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ’ہمیشہ سے بہترین تھے۔ کرہ ارض پر بہترین پلیئر، ہمیشہ ہی بہترین رہیں گے۔ لائنل میسی امر ہیں۔ اس کھیل کے عظیم کھلاڑی کے لیے آٹھواں بالن ڈور۔‘
Best there ever was. Best player on Earth. Best there ever will be.
Leo Messi is eternal. Ballon D’Or #8 for the greatest legend this game has ever seen.
Blessed to have witnessed decades of his dominance. pic.twitter.com/5tTOEdmgOh
— EiF (@EiFSoccer) October 30, 2023
پابلو ارجنٹینا نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ’لیونل میسی کے پاس اب برازیل، انگلینڈ، فرانس، پرتگال، اٹلی اور ہالینڈ سے زیادہ بالن ڈور ہیں۔‘
Lionel Messi has more Ballon D’or than all of Brazil, all of England, all of France, all of Portugal, all of Italy and all of Holland.
The best ever. pic.twitter.com/7MjBVZ4OAv
— Pablo Argentina (@ArgentinaENFan) October 30, 2023
ای ایس پی ای فٹبال نے اپنی ٹویٹ میں صارفین سے پوچھا کہ ’کیا میسی کا ان میں سے کوئی ایک ریکارڈ ٹوٹے گا؟‘
Will any of these Lionel Messi records ever be broken? pic.twitter.com/FqTyGZoIoZ
— ESPN FC (@ESPNFC) October 31, 2023