Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان مرکز کے سربراہ کی ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل سے ملاقات

صحت امور کے حوالے سے امدادی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ( فوٹو: ایس پی اے)
ایوان شاہی کے مشیر اورشاہ سلمان امدادی مرکز کے نگران اعلی ڈاکٹرعبداللہ الربیعہ نے جنیوا میں عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس سے ملاقات کی ہے۔ 
 سعودی خبر رساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق ڈاکٹر الربیعہ جنیوا میں دوسری عالمی پناہ گزین فورم کی اجلاس میں شرکت کررہے ہیں۔ 
ملاقات میں دنیا بھر میں صحت امور کے حوالے سے امدادی سرگرمیوں اور باہمی تعاون کے فروغ کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈاکٹر الربیعہ نے یونیسیف کے ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر برائے انسانی فلاحی امورسے بھی ملاقات کی (فوٹو: ایس پی اے)

 غزہ میں درپیش مشکل حالات کے بارے میں بھی بات چیت کی گئی۔
ڈاکٹر الربیعہ نے یونیسیف کے ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر برائے انسانی فلاحی امور ٹیڈ جینان سے بھی جنیوا میں ملاقات کی۔
اس موقع پرباہمی دلچسپی کے امور سمیت غزہ پٹی میں فوری بنیادوں پر امدادی کارروائیوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔   

شیئر: