Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہندوستانی فوج کو فری ہینڈ دیدیا، راج ناتھ

نئی دہلی۔۔۔۔۔مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیر میں امن و استحکام تباہ کرنے کی کوشش کررہا ہے تاہم یہ سلسلہ زیادہ دیر جاری نہیں رہ سکتا۔ ہماچل پردیش میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہندوستانی افواج کو ملک میں امن و امان تباہ کرنے کی کوششوں سے نمٹنے کیلئے فری ہینڈ دیا گیا ۔ انہوں نے ہمسایہ ملکوں کو انتباہ کیا کہ اگر مہم جوئی کی کوشش کی گئی تو ہندوستانی فورسز گولیاں نہیں گنیں گی۔ ہندوستانی فوج کو اجازت ہے کہ اگر پاکستان فائرنگ کرے تو جوابی کارروائی میں گولیوں کی تعداد نہ گنی جائے۔ سیکیورٹی فورسز اشتعال انگیزی کا موزوں جواب دینگی۔ حکومت نے دہشتگردی کے خاتمے کا عزم کررکھا ہے۔ سیکیورٹی فورسز 24گھنٹے الرٹ ہیں اور دہشتگردی کے خلاف اپنی جانیں قربان کررہی ہیں۔

شیئر: