غزہ کے لیے امدادی سامان لے کر چوتھا بحری جہاز مصر پہنچ گیا
غزہ کے لیے امدادی سامان لے کر چوتھا بحری جہاز مصر پہنچ گیا
پیر 18 دسمبر 2023 17:48
بحری جہاز پر 250 بڑے کنٹینروں میں امدادی سامان موجود ہے (فوٹو: ایس پی اے)
غزہ کے متاثرین کے لیے امدادی سامان لے کر آنے والا چوتھا بحری جہاز پیر کو مصر کے پورٹ سعید پہنچ گیا۔
سعودی عرب کے شاہ سلمان مرکز برائے امداد اور انسانی خدمات کی ٹیم نے امدادی سامان وصول کیا۔
خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق بحری جہاز پر 250 بڑے کنٹینروں میں امدادی سامان موجود ہے۔
225 کنٹینرز پرغزہ کے ہسپتالوں کےلیے طبی سامان جبکہ 25 کنٹینرز پرغذائی اشیا، شیلٹرز اور ضروریات زندگی کا سامان ہے۔
پورٹ سعید سے امدادی سامان رفح راہداری کے ذریعے غزہ روانہ کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ سعودی عرب کی طرف غزہ کے لیے فضائی راستے سے امدادی سامان کی ترسیل بھی جاری ہے جہاں اب تک 32 جہازابو عریش ایئرپورٹ جبکہ چار بحری جہاز پورٹ سعید پہنچ چکے ہیں۔
سعودی عرب کی یہ امداد بحران اور مصائب میں فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے رہنے کے مملکت کے تاریخی فریم ورک کے تحت آتی ہے۔