Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غزہ کے لیے اماراتی امداد: 38 دن میں 103 طیارے اور ایک بحری جہاز بھیجا گیا

امارات دوائیں اور امدادی سامان بھیجنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے (فوٹو: امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات نے اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان کی ہدایت پر غزہ متاثرین کے لے 38 روز کے دوران 106 طیاروں اور ایک بحری جہاز کے ذریعے امدادی سامان روانہ کیا۔
امارات الیوم کے مطابق امارات نے غزہ متاثرین کے مصائب میں کمی کےلیے فضائی پل قائم کرکے امدادی سامان روانہ کیا۔ فلسطینی باشندے خصوصا بچے غیرمعمولی مسائل سے دوچار ہیں۔
اماارات نے ایک بحری جہاز کے ذریعے بھی اہل غزہ کےلیے امادای سامان روانہ کیا۔
امارات دوائیں، طبی لوازمات، کھانے پینے کی اشیا اور شیلٹرز کے لیے درکار سامان بھیجنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔
امدادی مہم کا مقصد غزہ میں جاری جنگ سے متاثرہ خاندانوں اور فلسطینی بچوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار ہے۔
امارات غزہ  کے متاثرین کو طبی سہولتوں فراہم کرنے کےلیے ایک فیلڈ ہسپتال بھی قائم کیے ہوئے ہے۔  
فیلڈ ہسپتال 150 سے زیادہ بستروں پر مشتمل ہے جہاں زخمیوں کا علاج  کیا جا رہا ہے۔ ہسپتال میں مختلف قسم کے آپریشنوں کی سہولت ہے۔

شیئر: