شہری کو قتل کرکے صحرا میں گاڑی سمیت نعش جلانے کے مجرم کو سزائے موت
اپیل کورٹ اور سپریم کورٹ نے سزائے موت کی توثیق کردی تھی( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں ریاض کے مقامی حکام نےقتل کا الزام ثابت ہوجانے پر سعودی شہری کو اتوار کو دارالحکومت ریاض میں موت کی سزا دی ہے۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سعودی وزارت داخلہ نے اپنے بیان میں کہا کہ’ سعودی شہری محمد بن خالد اسبیعی نے اپنے ہموطن محمد بن عبدالحکیم ابو طالب کو گولی مار کر ہلاک کیا اور پھر صحرا میں اس کی لاش گاڑی سمیت نذر آتش کردی‘۔
وزارت داخلہ نے بیان میں کہا کہ’ پولیس نے مقامی شہری کو گرفتار کرکے پوچھ گچھ کی اور فرد جرم عائد کی گئی‘
متعلقہ عدالت نے الزام ثابت ہوجانے پر موت کی سزا سنائی تھی۔ اپیل کورٹ اور سپریم کورٹ نے سزائے موت کی توثیق کردی تھی۔
ایوان شاہی سے عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کا فرمان جاری ہونے پر ریاض میں موت کی سزا کے فیصلے پر عملدرآمد کیا گیا۔