Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر اسلامی امور سے شام کے وزیر اوقاف کی ملاقات

مشترکہ دلچسپی خاص طور پر اسلامی امور سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر اسلامی امور، دعوت ورہنمائی شیخ ڈاکٹر عبداللطیف بن عبدالعزیز آل شیخ نے سنیچر کو جدہ میں شام کے وزیر اوقاف ڈاکٹر محمد عبدالستار کا خیرمقدم کیا ہے۔
خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات دوستانہ گفتگو کے دوران مشترکہ دلچسپی کے موضوعات خاص طور پر اسلامی امور سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔
قبل ازیں سعودی وزیر برائے اسلامی امورسے جدہ میں پولینڈ کے مفتی اور مسلم مذہبی یونین کے سربراہ ٹوماز مسکیویز نے ملاقات کی تھی۔
عرب نیوز کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے موضوعات اور سلامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سعودید عرب مملکت کے اندراور باہر کانفرنسوں کا انعقاد کررہا ہے۔علاقائی اور بین الاقوامی اداروں کے تعاون سے سکالرز اور ماہرین کو مدعو کیا جاتا ہے تاکہ اسلاموفوبیا سے لڑنے، اسلامی رواداری کو فروغ دینے، اتنہا پسندی اور دہشت گردی کی وجوہ سے نمٹنے میں مدد مل سکے۔

شیئر: