Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الیکشن 2024: 28 ہزار 626 کاغذات نامزدگی جمع

الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے امیدواروں کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔
پیر کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کی جانے والی تفصیلات میں وفاق اور تمام صوبوں کے امیدواروں کی مجموعی تعداد بتائی گئی ہے جو کہ 28 ہزار چھ سو 26 ہے ان میں مرد اور خواتین امیدوار شامل ہیں۔
کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 24 دسمبر شام ساڑھے چار بجے تھی، آج پیر سے کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے۔

اسلام آباد سے کاعذات نامزدگی 

الیکشن کمیشن کے مطابق اسلام آباد میں 182 مرد اور 26 خواتین امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں جبکہ اقلیتی نشستوں کے لیے 140 مرد اور 10 خواتین امیدوار نے کاغذات جمع کرائے ہیں۔
خیبر پختونخوا
صوبہ خیبرپختونخوا میں قومی اسمبلی کی نشستوں کے لیے 1283 مرد اور 39 خواتین امیدوار سامنے آئے ہیں۔
 صوبائی اسمبلی کے لیے 3349 مرد اور 115 خواتین امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔
 مخصوص نشستوں پر قومی اسمبلی کے لیے 97 اور صوبائی اسمبلی کے لیے 321 خواتین نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے (فوٹو: اے ایف پی)

پنجاب
 صوبہ پنجاب میں قومی اسمبلی کی نشستوں پر 3594 مرد اور 277 خواتین امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے ہیں۔
 پنجاب اسمبلی کے لیے 8592 مرد اور 437 خواتین امیدواروں کے کاغذات جمع ہوئے ہیں۔
اسی طرح مخصوص نشستوں کے لیے قوی اسمبلی کی سیٹوں پر 197 اور صوبائی اسمبلی کے لیے 601 خواتین امیدواروں کے علاوہ قومی اسمبلی کی اقلیتی نشستوں کے لیے 118 مرد اور نو خواتین کے کاغذات جمع ہو چکے ہیں۔

سندھ

صوبہ سندھ میں قومی اسمبلی کی نشتسوں کے لیے 1571 مرد اور 110 خواتین نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق خیبرپختونخوا میں 1283 مرد اور 39 خواتین امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے ہیں (فوٹو: اے ایف پی)

 سندھ کی مخصوص نشستوں کے لیے قومی اسمبلی میں 118 اور صوبائی اسمبلی کے لیے 309 خواتین امیدواروں کے کاغذات بھی جمع ہو چکے ہیں۔
سندھ کی اقلیتی نشستوں کے لیے 117 مرد اور 8 خواتین امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں

بلوچستان

 بلوچستان سے قومی اسمبلی کے لیے 612 مرد اور 19 خواتین نے امیدواروں کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔
صوبائی اسمبلی کے لیے ایک ہزار سات سو 43 مرد اور 45 خواتین امیدوار میدان میں آنے کے خواہش مند ہیں۔

پاکستان میں اس وقت الیکشن کی تیاریاں جاری ہیں اور سڑکوں پر پارٹیوں کے بینرز نظر آ رہے ہیں (فوٹو: اے ایف پی)

ہیں۔ قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں کے لیے 49 اور صوبائی اسمبلی کے لئے 139 خواتین نے کاغذات جمع کرائے
 قومی اسمبلی کی اقلیتی نشستوں پر 58 مرد اور 9 خواتین امیدوار حصہ لیں گے۔

شیئر: