مکہ مکرمہ: پی ٹی آئی میں نئے کارکنان کی شمولیت پر اجلاس
مکہ مکرمہ (جاوید راہو)پاکستان تحریک انصاف ویسٹرن ریجن کے تحت ایک پروگرام منعقد ہواجس کی صدارت تحریک انصاف کے سینئر رہنما ماہراعجاز نے کی۔اسٹیج سیکرٹری کے فرائض حمید خان رمدانی نے انجام دیئے۔ پروگرام میں تحریک انصاف مکہ مکرمہ بحرہ، رابغ اور جدہ کے سینئر رہنماو¿ں سمیت پروفیسر سلطان اور قاسم دستی نے شرکت کی۔پروگرام میں سیکڑوں نئے ممبران نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ پروفیسرسلطان اور قاسم دستی نے نئے پاکستان اور عمران خان کے منشور پر چلنے کی انتھک محنت کو بےحد سراہا اور نئے ممبران کو خوش آمدید کہا۔ اجلاس میں پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مسائل پر بھی 3 رکنی ویلفیئر کمیٹی بنائی گئی جو جدہ قونصلیٹ میں کمیونٹی کی مشکلات کے حل میں مدد فراہم کرے گی۔قاسم دستی نے اپنے خطاب میں کہا مکہ مکرمہ کے بعد ہم ویسٹرن ریجن میں ہر شہرکا وزٹ کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ ہمارا ٹارگٹ آنے والا 2018 کا الیکشن جیت کر نیا پاکستان بنانا ہے۔ پروگرام میں فیاض چوہدری، عدنان لیاقت، رضوان انور وڑائچ، شاہد خان، تنویر خان، کامران رفاقت، سمیع اللہ، حیدر علی، مرزا مدثر، اکرام اللہ خان، ،علی رحیم، عباس خان، ایاز خان نے شرکت کی۔طائف سے حافظ صداقت نعیم ، علی رحیم ، سیف الرحمن ، گل شاد خان ، عبدالصمد ، فرمان خان ، احسان خان اور دیگر نے شرکت کی جبکہ بحرہ و مکہ مکرمہ سے مہر اعجاز احمد ، حمید خان رمدانی، رانا یاسر، تاج محمد ،محمد عمر رحمن ، شیر محمد ، جہانزیب با چا رحمن ، رانا یاسر اور بلال سلیمی نے شرکت کی۔