Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت:انصاف ویلفیئر سوسائٹی کے ممبران کا اجلاس

کویت سٹی(محمد عرفان شفیق)انصاف ویلفیئر سوسائٹی کویت کے ممبران کا اجلاس انصاف ہاؤس خیطان میں منعقد ہوا۔اجلاس میں نائب صدر انصاف ویلفیئر سوسائٹی شہزاد الرحمن بٹ کی آپریشن کے بعد عیادت بھی کی گئی۔ انصاف ویلفیئر سوسائٹی کویت کے مستقبل کے لائحہ عمل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ممبران نے اپنی قیمتی آراء سے نوازااور کویت میں پارٹی کو مزید مستحکم کرنے کا عہد بھی کیا۔ اجلاس میں شرکت کرنے والے ممبران میں انصاف سوشل ویلفیئر ونگ ، انصاف یوتھ ونگ، انصاف سوشل میڈیا سیل، انصاف وومن ونگ ، انصاف پروفیشنل ونگ، انصاف رائٹرز فورم، انصاف انفارمیشن ونگ، انصاف کشمیر فورم، انصاف فنانس بورڈ کے آرگنائزرز کے علاوہ ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی جن میں شہزاد الرحمن بٹ، محمد ریاض انجم، سید صداقت علی ترمذی، یاسر قاضی، فخرالزمان خان، مقصود اختر شیخ، قیوم شیخ، ادیب عباسی، سید بابر حسین، رمیض جاوید، شوکت حیات گوندل، عمران نذر گوندل، مبشر خان، اقبال خان، عامر روشن، سکندر سعید، صائمہ رانی،اور  لیاقت علی بٹ کے نام شامل ہیں۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: