Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات : پاکبانوں کی اسناد کی تصدیق پاکستان سوشل سینٹر میں ہوگی

 میڈیکل کیمپ کے علاوہ جم اور کراٹے کی کلاسوں کا آغاز کیاجائے گا، رمضان المبارک کے دوران دروس قرآن کا بھی اہتمام کیا ہے
 
شارجہ(عمران خان یوسفزئی)متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی اپنی اسناد کی تصدیق پاکستان سوشل سینٹرشارجہ کے ذریعہ کروائیں گے۔ حکومت پاکستان کی مدد سے بہت جلد سینٹر میں اسناد کی تصدیق کروائی جاسکے گی۔یہ بات شارجہ سوشل سینٹر کے صدر چوہدری خالد نے اردو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سوشل سینٹر کمیونٹی کا فورم ہے ۔سینٹر نے مختصر عرصے میں ریکارڈ پروگرام آرگنائز کئے جس پر پوری کابینہ مبارکباد کی مستحق ہے ۔انکا کہنا تھا میڈیکل کیمپ کے علاوہ اب کمیونٹی کے لئے جم اور کراٹے کی کلاسوں کا بھی باقاعدہ آغاز کیا جارہا ۔ ان کا کہنا تھا کہ کمیونٹی کے تمام افراد مقامی قوانین احترام کریں اور اپنے ملک اور قوم کا نام روشن کریں۔ واضح رہے کہ کہ منسٹری آف سوشل آفیئر کی چھتری تلے بننے والے پاکستان سوشل سینٹر شارجہ کمیونٹی کی فلاح کے ساتھ ساتھ تدریس اور تعلیم پر بھی کام کر رہا ہے۔ 1995ءمیں بننے والی شارجہ سوشل سینٹر کی بلڈنگ کو اب یہاں بسنے والے پاکستانی اپنا گھر سمجھتے۔ اسکی بنیاد موجودہ صدر چوہدری خالد کے والد چوہدری صابر حسین نے رکھی تھی۔ اس وقت چوہدری خالد پاکستان سوشل سینٹر کے دوسری مرتبہ صدر منتخب ہوئے ہیں۔الیکشن کے بعد سے اب تک کے مختصر عرصے میں سوشل سینٹر کے تحت25 سے زائد کمیونٹی پروگرام منعقد کئے گئے ہیں۔ پاکستان ایمبسی کے مکمل تعاون سے شارجہ سوشل سینٹر پیش پیش ہے ۔پاکستان سوشل سینٹر رمضان المبارک کے دور ان بھی سلام رمضان ،افطار پیکیج اور کمیونٹی کے بچوں اور بڑوں کے لئے تدریس قرآن پروگرام شروع کیا جائے گا۔
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: