اسلام آباد...سپریم کورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر نہال ہاشمی کو دھمکی آمیز تقریر کیس میں 16 جون تک تحریری جواب جمع کرانے کی مہلت دے دی۔کیس سماعت شروع ہوئی تو نہال ہاشمی نے موقف اختیار کیا کہ گزشتہ 30 سال کے دوران قانون کی بالادستی کے لئے جدوجہد کی اور ججز بحالی اور وکلاء تحریک کے لئے بھی کوششیں کیں۔ جسٹس اعجاز افضل نے ریمارکس دیئے کہ ہمیں پتا ہے کہ آپ نے قانون کی بالادستی کے لئے کام کیا، آپ کو جواب جمع کرانے کے لئے کافی وقت دیں گے۔ نہال ہاشمی نے درخواست کی کہ تقریرکی وڈیوعدالت میں چلائی جائے۔ جس پرجسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ آپ اسے بہت ہلکا لے رہے ہیں، اپنا جواب جمع کرائیں،عدالت اس کا جائزہ لے گی۔