Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شادی کیلئے نوجوان پر 11ملین درہم قربان

 ابوظبی..... خلیج کی ایک خاتون نے خود سے 7برس چھوٹے نوجوان سے شادی کیلئے 11ملین درہم پانی کی طرح بہا دیئے۔خاتون نے نوجوان سے اس کے باوجود پیار محبت کا ڈرامہ رچا جبکہ اسے پتہ تھا کہ نوجوان شادی شدہ ہے۔ عکاظ اخبار نے اس کی تفصیلات دیتے ہوئے واضح کیا کہ ابوظبی پولیس نے تحقیقات کرکے بتایا کہ خاتون نے نوجوان اور اسکے بھائی پر 11.2ملین ریال خرچ کئے۔ انکے قرضے ادا کئے۔ اعلیٰ درجے کی گاڑیاں منفرد نمبر پلیٹ کے ساتھ پیش کیں۔ قیمتی تحائف اور سیر سپاٹے کے اخراجات برداشت کئے۔پولیس نے خاتون کے بہت سارے تحائف بازیاب کرلئے ہیں جبکہ خاتون نے پوچھ گچھ کے دوران اقرار کیا کہ وہ یہ سارا ڈرامہ نوجوان سے شادی کیلئے کررہی تھی۔

شیئر: