Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوپی : راجیو گاندھی کا مجسمہ توڑنے پر احتجاج

لکھنؤ۔۔۔۔یوپی کے ضلع مرزاپور میں کانگریس کے سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کا مجسمہ توڑ دیا گیا۔ کانگریس نے پیر کو ریاست بھر میں احتجاج اور ہڑتال کی کال دی ہے۔ کانگریس نے ریاستی صدر راج ببر نے بتایا کہ مرزا پور میں راجیو گاندھی کے مجسمے کا سر ٹوٹا ہوا پایا گیا جو نالے سے ملا ہے۔ ملزمان نے ایک پیغام بھی چھوڑا ہے ۔ ’’یہاں ہماری سرکار ہے اسے پاکستان بھیج دیا گیا‘‘۔ کانگریس نے نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرادی۔راج ببر نے کہا کہ اس واقعہ پر کانگریس کے ایک ایک کارکن خون کھول رہا ہے۔ یہ واقعہ وزیر اعلیٰ یوپی کے دورہ مرزا پور کے چند گھنٹے بعد پیش آیا۔ یہ سوچی سمجھی سازش ہے۔ کانگریس ان قوتوں کے خلاف لڑے گی اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے حکومت پر دباؤ ڈالا جائے گا۔

شیئر: