آسٹریلیا میں جاری ٹینس ٹورنامنٹ کے درمیان ایک انوکھا واقعہ پیش آیا جب ٹینس کورٹ میں زہریلے سانپ کے آنے کے باعث میچ کو روکنا پڑ گیا۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق آسٹریا سے تعلق رکھنے والے سابق یو ایس اوپن چیمپیئن ڈومینیک تھیم اور آسٹریلوی کھلاڑی جیمز مککابے کے درمیان برسبین انٹرنیشنل کے میچ کو زہریلے سانپ کے ٹینس کورٹ میں آنے کے باعث روکنا پڑ گیا۔
مزید پڑھیں
-
سری لنکا میں کرکٹ میچ کے دوران سانپ نکل آیا، کھلاڑی بال بال بچےNode ID: 787381
-
بنگلور ایئرپورٹ پر سامان کی تلاشی کے دوران 72 سانپ برآمدNode ID: 794071
دونوں کھلاڑیوں کے درمیان میچ جاری تھا کہ اچانک ’ایسٹرن براؤن سنیک‘ کی قسم کے زہریلے سانپ کو کورٹ میں تماشائیوں کے سامنے بجلی کی تاروں میں دیکھا گیا۔
سانپ کے برآمد ہونے کے بعد کھیل 40 منٹ تک رُکا رہا جس کے بعد سنیک کیچر کو سانپ پکڑنے کے لیے آنا پڑا اور سانپ کو بیگ میں ڈالنا پڑا۔
آسٹریلین میوزیم کی ویب سائٹ کے مطابق ایسٹرن براؤن سانپ زہر سے بھرپور ہوتے ہیں جن کے ڈسنے کے باعث تیزی سے خون بہتا ہے اور انسان تیزی سے مفلوج ہو جاتا ہے۔
Snake Stops Play, Sneaking Onto Court During Brisbane International Tennis Match https://t.co/LYwgxKykcA
— Deadline Hollywood (@DEADLINE) December 30, 2023