ایسا بہت کم دیکھا گیا ہے کہ کسی کرکٹ میچ کے دوران سانپ نکل آئے، لیکن سری لنکا میں جاری لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) میں یہ دوسری مرتبہ ہوا ہے۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق گیل ٹائٹنز اور ڈیمبولا اورا کے درمیان میچ میں سانپ نظر آیا تھا جس کی وجہ سے کچھ دیر کے لیے میچ کو روکنا پڑا۔
مزید پڑھیں
-
امریکہ،جاپان ہائپرسونک انٹرسیپٹر میزائل کی تیاری کا معاہدہ متوقعNode ID: 787351
دوسری دفعہ جافنا کنگز اور بی لو کینڈی کے مابین میچ چل رہا تھا کہ سانپ نکل آیا۔
سانپ کھیل کے میدان میں بل کھاتے سری لنکن ٹیم کے سابق کھلاڑی اور بی لو کینڈی کے فاسٹ بولر اشورو اوڈانا کے قریب پہنچا۔
انہیں معلوم نہیں تھا کہ سانپ ان کے اتنے قریب ہے اور جب انہوں نے اچانک اسے دیکھا تو چونک گئے اور فوری طور پر ایک طرف ہو گئے۔
Isuru Udana's Lucky escape #LPL2023 #LPLT20 pic.twitter.com/olOqL21UUr
— Home of T20 (@HomeofT20) August 13, 2023
اسی میچ کے دوران ایک مرتبہ پھر سانپ نظر آیا تھا لیکن وہ میدان سے باہر تھا اور میچ جاری رہا تھا۔
Lpl#LPL2023 #lanka #shrilanka#colombo #jafna #kendy #snake pic.twitter.com/TrR2Pk0c82
— vikkyrawal_ (@vikasrawal42) August 12, 2023