Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’یہ بھی سعودی عرب ہے‘ حرمین ٹرین سے سفر کے دوران دلکش قدرتی نظارے

حرمین ٹرین مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ براستہ جدہ جاتی ہے۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ وہ صحرائی علاقے بھی سبزہ زاروں میں بدل رہے ہیں جہاں سارا سال ریت یا چٹیل چٹانیں دکھائی دیتی تھیں۔ 
ایس پی اے کے مطابق حرمین ٹرین سے سفر کرنے والے اب سبزہ زاروں کے نظاروں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں ۔ حرمین ٹرین مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ براستہ جدہ جاتی ہے۔ 
اس شاہراہ پر چٹیل میدان یا صحرائی ریت دکھائی دیتی تھی مگر اب ٹرین سے سفر کرنے والے جیسے ہی مکہ مکرمہ کی حدود میں داخل ہوتے ہیں انہیں سبزہ ہی سبزہ دکھائی دیتا ہے۔

 چٹانیں اور میدان بارش کے بعد سبزہ زارمیں تبدیل ہو گئے ہیں (فوٹو: ایس پی اے)

 چٹانیں اور میدان اس وقت سبزہ زارمیں تبدیل ہو گئے ہیں جنہیں دیکھ کر اندازہ ہی نہیں ہوتا کہ یہ سعودی عرب ہی ہے۔ 
واضح رہے مملکت میں موسمی تبدیلی کے باعث ان دنوں تمام علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے یہاں کا نہ صرف موسم  خوشگوار ہوگیا  بلکہ میدانی علاقے بھی سرسبز ہوگئے ہیں۔

شیئر: