ڈاکار ریلی 5 دن بعد شروع، 10 سعودی رائیڈر شریک
’5 جنور کو العلا میں ڈاکار ریلی شروع ہوگی اور 19 جنوری کو ینبع میں ختم ہوگی‘ (فوٹو: سبق)
سعودی ڈاکار ریلی 2024 کا آغاز 5 دنوں کے بعد ہوگا جس میں 10 سعودی رائیڈر بھی شریک ہوں گے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق متعدد عالمی اعزاز پانے والے سعودی رائیڈر یزید الراجحی بھی شریک ہوں گے۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’5 جنور کو العلا میں ڈاکار ریلی شروع ہوگی اور 19 جنوری کو ینبع میں ختم ہوگی‘۔
’امسال ڈاکار ریلی کا روٹ الحناکیہ، الدوادمی، السلامیہ، الہفوف، شبیط، ریاض، حائل اور پھر ینبع ہوگا‘۔
’مجموعی طور پر 7891 کلو کی مسافت طے ہوگی جس میں سے 4827 کلو میٹر کی مسافت طے کرنے کے لیے وقت مقرر ہوگا‘۔
واضح رہے کہ عالمی سعودی رائیڈر یزید الراجحی 10 ویں مرتبہ ڈاکار ریلی میں شریک ہوں گے۔