Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’سعودی عرب‘ ٹریڈ مارک رجسٹریشن کے لیے نئے ضوابط

ٹریڈ مارک رجسٹریشن کےلیے مقررہ ضوابط پر عمل کرنا ضروری ہے (فوٹو: عرب نیوز) 
 سعودی  اتھارٹی فار انٹلیکچوئل پراپرٹی  کے بورڈ  آف ڈائریکٹرز نے’ سعودی عرب‘ کا نام ریاست کی پبلک پراپرٹی کے طور پر مختص کرنے کا فیصلہ کا ہے,
سعودی عرب، اس کے شہروں و اہم مقامات کو ٹریڈ مارک کے طور پر استعمال کرنے کے ضوابط جاری کیے ہیں۔ 
 الاقتصادیہ کے مطابق سعودی کابینہ کی جانب سے اس بارے میں قرار داد منظور کیے جانے کے بعد  ٹریڈ مارک رجسٹریشن کےلیے مقررہ ضوابط پر عمل کرنا ضروری ہے۔ 
ٹریڈ مارک رجسٹریشن کےلیے درخواست دہندہ کو ایک سرکاری ادرہ، خصوصی ریگولیٹری ادارہ ہونا چاہیے یا ٹریڈ مارک کو کسی اہم اور منفرد رئیل سٹیٹ یا سروس پروجیکٹ سے منسلک ہونا چاہیے۔ ’سعودی عرب‘ کا نام ٹریڈ مارک کا ایک جزو ہونا چاہیے،اس کا لازمی عنصرنہیں۔
شہر، علاقے یا عوامی مقام کا نام تجارتی ٹریڈ مارک کے طورپر استعمال کرنے کے لیے ضروری ہے کہ تجارتی اشیا یا فراہم کی جانے والی خدمات کے اصل یا  ذریعے کے بارے میں کوئی ابہام نہ ہو۔ 
ٹریڈ مارک کی ملکیت کی منتقلی کے لیے ضروری ہے کہ رجسٹریشن کے طریقہ کار کو فالو کیا جائے۔
ضوابط کسی بھی ٹریڈ مارک کے لیے رجسٹریشن کی درخواستوں پر لاگو ہوتے ہیں جن میں سعودی عرب کا نام شامل ہو یعنی ’کنگڈم آف سعودی عرب ‘ یا اس حوالے سے کوئی بھی سائن عربی میں ہو یا کسی اورزبان میں اسے واضح کرنا ہوگا۔ 
اگر کسی علاقے، مقام ریجن یا شہر کا نام ٹریڈ مارک کے طور پر رجسٹر کرایا جاسکتا ہے۔ اگر اس سے علاقے کے جغرافیائی نام کے علاوہ کوئی اور معنی ہوں۔ 
ٹریڈ مارک جاری کرانے والے کی ذمہ داری ہوگی کہ وہ مملکت اور اسکے ریجنز وغیرہ کے ناموں کی شہرت کو کسی قسم کا نقصان نہ پہنچے۔ 
ٹریڈ مارک بنانے والے کو یہ حق نہیں کہ کوئی دوسرا اس نام کو استعمال کرے یعنی دوسرے ادارے بھی اسے استعمال کرنے کےلیے درخواست دے سکتے ہیں ( شہروں اور علاقوں کے نام وغیرہ) 
ٹریڈ مارک کی رجسٹریشن کے ضوابط ان پر لاگو ہوں گے جو ضوابط کے اجرا کے بعد رجسٹریشن کی درخواست دیں گے۔ 
اتھارٹی کے سی ای او کو فیصلے کا اختیار حاصل ہوگا کہ وہ ان ضوابط کے مطابق رجسٹریشن کی کارروائی کو منظور یا مسترد کرے۔

شیئر: