Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الیکشن 2024: بلوچستان سے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری

ن لیگ نے بلوچستان سے قومی و صوبائی کی نشستوں کے لیے 58 امیدواروں کے نام فائنل کیے ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی
پاکستان مسلم لیگ ن کے سینٹرل پارلیمانی بورڈ نے بلوچستان سے قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے لیے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی ہے۔
بدھ کو ن لیگ الیکشن سیل کے چیئرمین اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پارٹی کی جانب سے جاری نوٹیفیکشن شیئر کیا جس میں تمام امیدواروں کے نام شامل ہیں جن کو ٹکٹس جاری کیے گئے ہیں۔
نوٹیفیکیشن میں لکھا ہوا ہے کہ عام انتخابات 2024 میں حصہ لینے کے لیے ن لیگ کے صدر کی منظوری سے پارٹی ٹکٹس جاری کیے گئے ہیں۔
اس فہرست کے مطابق قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشتوں کے لیے 58 امیدواروں کے نام فائنل کیے ہیں جن کے نام درج ذیل ہیں۔                       این اے 251 سے نواب زادہ طور گل جوگیزئی، پی بی ون سے حاجی میر حسن، پی بی ٹو سے جعفر خان مندوخیل اور پی بی تھری سے عبدالجبار کاکڑ کے نام فہرست میں شامل ہیں۔
این اے 252 سے سردار محمد یعقوب خان ناصر، پی بی 4 سے سردار عبدالرحمان کھیتران، پی بی 5 سے محمد خان اور پی بی 6 سے سردار مسعود علی خان ہیں۔
این اے 253 اور پی بی 8 سے میر دوستین خان ڈومکی انتخابات میں حصہ لیں گے جبکہ پی بی 7 سے نور محمد اور پی بی 9 سے نواب چنگیز خان مری کو ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں۔
این اے 254 سے عبدالغفور، پی بی 12 سے میر محمد عاصم کرد اور پی بی 14 سے محمد خان شامل ہیں۔
این اے 255 سے میر خان محمد جمالی، پی بی 13 سے میر شوکت علی، پی بی 15 سے سلیم احمد اور پی بی 16 سے فائق علی جمالی ہیں۔
این اے 256 سے عبدالخالق، پی بی 18 سے حضور بخش، پی بی 19 سے میر فیاض طارق زہری اور پی بی 20 سے سردار زادہ عالم خان بزنجو ہیں۔
این اے 257 ، پی بی 21 اور پی بی 22 سے جام کمال الیکشن لڑیں گے جبکہ پی بی 23 سے میر حیدر علی محمد حسینی ہوں گے۔
این اے 258 سے اسلم بلیدی اور پی بی 30 سے محمد اشرف ساغر ہیں۔
این اے 259 سے یعقوب بزنجو، پی بی 27 سے برکت علی اور پی بی 28 سے ڈاکٹر علی بلوچ ہیں۔
این اے 260 سے سردار فتح محمد حسینی ہیں، پی بی 31 سے میر مجیب الرحمان محمد حسینی، پی بی 32 سے سردار زادہ عمیر محمد حسینی اور پی بی 33 سے میر شعیب نوشیروانی ہیں۔
این اے 261 اور پی بی 36 سے میر عطا اللہ لانگو کا نام فائنل کیا گیا ہے جبکہ پی بی 37 سے میر جمیل احمد شاہوانی ہیں۔
این اے 262 اور پی بی 39 سے نواب سلمان خان خلجی ہیں جبکہ پی بی 46 سے ملک محمد مسلح دین منگل ہیں۔
این اے 263 سے جمال شاہ کاکڑ، پی بی 40 سے محمد رضا خلجی، پی بی 41 سے سردار سحر گل خان خلجی اور پی بی 42 سے شیخ زرک خان مندوخیل ہیں۔
این اے 264 اور پی بی 45 سے حاجی ارز محمد باراچ ہیں جبکہ پی بی 43 سے نسیم الرحمان خان ملا خیل اور  پی بی 44 سے نور محمد ہیں۔
این اے 265 سے سعید اللہ ترین، پی بی 47 سے ایمل خان، پی بی 48 سے حبیب الرحمان خان ترین اور پی بی 49 سے سید محمد عثمان ہیں۔
این اے 266 سے حاجی عبدالمنان خان درانی، پی بی 50 سے فرید پیر علی زئی اور پی بی 51 سے حاجی عبدالمنان خان درانی کے نام حتمی فہرست میں شامل ہیں۔

شیئر: