20رمضان سے دھوپ میں ڈیوٹی ممنوع
ریاض.... وزارت محنت و سماجی فروغ نے واضح کیا ہے کہ دوپہر کے اوقات کھلے مقامات پر ملازمین سے ڈیوٹی لینا ممنوع ہے۔ فیصلے پر عمل درآمد 20رمضان 1438ھ سے کرایا جائیگا۔ قانون محنت کے بموجب سخت درجہ حرارت کے باعث موسم گرما میں دوپہر کے وقت مزدوروں سے کام لینے کی اجازت نہیں۔ وزارت کے ترجمان خالد ابا الخیل نے توجہ دلائی کہ 15رجب 1433ھ کو فیصلہ کیا گیا تھا کہ موسم گرما میں دوپہر 12بجے سے لیکر سہ پہر 3بجے تک 15جون سے 15ستمبر تک مزدوروں سے کھلے مقامات پر ڈیوٹی لینا ممنوع ہے۔ ابا الخیل نے کمپنیوں کے مالکان او رٹھیکیداروں سے کہا ہے کہ وہ اس پابندی کا احترام کریں۔ وزارت عمل درآمد کو یقینی بنانے کیلئے چھاپے مارے گی۔ خلاف ورزی کرنے والوں کو مقررہ سزائیں دی جائیں گی۔ اس حوالے سے گورنریٹوں اور متعلقہ مقامی ادارو ںکا تعاون بھی حاصل کیا جائیگا۔