نجران پولیس نے سماجی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ کرنے پر دو سعودی شہریوں کو گرفتار کرلیا۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق محکمہ امن عامہ کا کہنا تھا کہ ملزمان نے سماجی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ کرکے نہ صرف اپنی بلکہ وہاں موجود دیگر افراد کی زندگی کو خطرے میں ڈال دیا تھا۔
امن عامہ کا کہنا تھا کہ سماجی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ میں استعمال ہونے والے ہتھیار ضبط کرلیے گئے اور ملزمان کو ابتدائی قانونی کارروائی کرکے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔