Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پبلک مقام پر ہوائی فائرنگ کرنے والے دو شہری گرفتار

’ویڈیو بنانے والے کی سائبر کرائم کے جرم میں تلاش جاری ہے‘ ( فوٹو: سبق)
تبوک پولیس نے پبلک مقام پر ہوائی فائرنگ کرنے والے دو افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق گرفتار شدگان سعودی شہری ہیں جو یوم الوطنی کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کر رہے تھے۔
تبوک پولیس نے کہا ہے کہ ’سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کی بنا پر کارروائی ہوئی ہے‘۔
’مذکورہ افراد نے پبلک مقام پر اپنی اور دوسرے بے گناہوں کی جان خطرے میں ڈالنے کی کوشش کی ہے‘۔
’دونوں افراد زیر حراست ہیں اور ان سے تفتیش جاری ہے جبکہ ویڈیو بنانے والے کی سائبر کرائم کے جرم میں تلاش جاری ہے‘۔

شیئر: