Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہی ضیافت میں آنے والے عمرہ زائرین کے آخری گروپ کی آمد

شاہی مہمانوں کا تعلق مشرقی ایشیائی ممالک سے ہے (فوٹو، ایس پی اے)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی میزبانی میں 14 ممالک سے آنے والے عمرہ زائرین کا 15 واں اورآخری گروپ جمعہ کو مملکت پہنچ گیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق خادم حرمین شریفین کی جانب سے مختلف ممالک سے ایک ہزار افراد کو عمرہ کی ادائیگی کے لیے شاہی مہمان کے طورپر مدعو کیا گیا تھا۔
شاہی مہمان کے طورپر آنے والے عمرہ زائرین کا تعلق مشرقی ایشیائی ممالک ملایشیاء ، فلیپائن، انڈونیشیا، تائیوان ، میانمار ، ویتنام ، لاوس ، ہانگ کانگ ، جاپانی ، برونائی دارالسلام ، تھائی لینڈ ، جنوبی کوریا، کمبوڈیا اور منگولیا سے ہے۔
شاہی مہمانوں کا استقبال وزارت اسلامی امور کے اعلی عہدیداروں نے کیا۔ مدینہ ایئرپورٹ پرمہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
مدینہ منورہ پہنچنے والے مہمانوں کو مسجد النبوی الشریف کی زیارت کے بعد مسجد قبا اور دیگر مقامات کی زیارت کرائی گئی بعدازاں عمرہ کی ادائیگی کے لیے انہیں مکہ مکرمہ لے جایا گیا جہاں انہوں نے عمرہ ادا کیا۔

شیئر: