آئی سی سی ٹی20 کرکٹ ورلڈ کپ 2024 کے حوالے سے ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے جس میں ابتدائی شیڈول، پاکستان اور انڈیا کے درمیان میچ اور گروپس کی تفصیلات جاری کی گئی ہیں۔
کرکٹ کی کوریج کرنے والی ویب سائٹ ’کرک اِنفو‘ کے مطابق ویسٹ انڈیز اور امریکہ میں کھیلے جانے والے آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ 2024 میں شریک 20 ٹیموں کو چار گروپس میں رکھا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
-
یوگنڈا نے ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کے لیے کوالیفائی کر لیاNode ID: 816016
-
ٹی20 ورلڈ کپ: پاکستان اور انڈیا کا میچ کس امریکی شہر میں ہوگا؟Node ID: 819966
گروپ اے میں پاکستان، انڈیا، آئرلینڈ، کینیڈا اور امریکہ شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں دفاعی چیمپیئن انگلینڈ، آسٹریلیا، نمیبیا، سکاٹ لینڈ اور عمان شامل ہیں۔
اسی طرح گروپ سی میں نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز، افغانستان، یوگنڈا اور پاپوا نیو گنی کو رکھا گیا ہے۔
ٹی20 ورلڈ کپ کے گروپ ڈی میں جنوبی افریقہ، سری لنکا، بنگلہ دیش، نیدرلینڈز اور نیپال کو شامل کیا گیا ہے۔
آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کا آغاز یکم جون سے ہوگا جس میں کینیڈا اور امریکہ کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔
Get ready for the ultimate cricket carnival in the West Indies and the USA
Unveiling the fixtures for the ICC Men’s T20 World Cup 2024 #T20WorldCup | Details
— ICC (@ICC) January 5, 2024