اس تقریب میں العلا کے فارمز میں اُگائے جانے والے وٹامن سی کی دولت سے مالا مال پھلوں کی مختلف اقسام کی نمائش کی جا رہی ہے۔
فیسٹیول کو دو حصوں میں منقسم کیا گیا ، پانچ اور چھ جنوری میں پہلا مرحلہ طے کیا گیا جب کہ 12 اور 13 جنوری کو دوسرے حصے کے طور پر العلا کی زرعی اہمیت کو اجاگر کیا جائے گا۔
علاقے کے کسانوں کو اس زرعی اور اقتصادی میلے میں العلا میں اگائے جانے والے ترش پھلوں کی اقسام پیش کرنے کا موقع ملتا ہےاور مقامی افراد اپنی مصنوعات کے ساتھ اس میلے میں شامل ہوتے ہیں۔
سعودی وژن 2030 سے منسلک کمیشن کے وژن کے بعد رائل کمیشن برائے العلا اقتصادی مواقع کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے مقامی زمینداروں میں مسابقت کی صحت مند سرگرمیاں بڑھانے میں پیش پیش رہتا ہے۔
فیسٹیول میں زرعی ترقی کو فروغ دینے، مقامی افراد کے لیے مزید مواقع فراہم کرنے اور العلا میں آنے والے آنے والوں کے لیے خاص قسم کی سرگرمیوں میں زرعی شعبے کے اہم کردار کو اجاگر کیا جاتا ہے۔
العلا کے تاریخی علاقے میں زرعی شعبے کا حال اور مستقبل سیاحوں کی توجہ کا اہم مرکز بن رہا ہے۔
العلا کا میدانی علاقہ اور وادیاں 800 ہیکٹر پر پھیلے دو لاکھ سے زائد درختوں کے ساتھ وٹامن سی سے لبریز پھلوں کی مختلف اقسام کا گھر ہے جو کھجور کے بعد علاقے کی دوسری اہم ترین فصل مانی جاتی ہے۔
رائل کمیشن برائے العلا کی تحقیق کے مطابق یہ علاقہ مختلف اقسام کے لیموں کی مجموعی پیداوار کا 30 فیصد مہیا کرتا ہے۔
العلا میں پیدا ہونے والے پھلوں کی نمایاں اقسام میں سنگترہ، لیموں، میٹھے لیموں، میٹھی نارنگی اور اس جیسی خاصیت رکھنے والی دیگر اجناس شامل ہیں۔
اس میلے میں مقامی کسانوں کو ان کی بہترین مصنوعات کی نمائش اور مختلف قسم کے انعامات کے لیے مقابلہ کرنے کے لیے مدعو کیا جاتا ہے۔
فیسٹیول میں لائیو کوکنگ شوز بھی شامل کئے گئے جو 2023 میں بہت کامیاب رہے جب ان میں معروف باورچیوں نے پھلوں اور لیموں کی اقسام کی صحت مند اور لذیذ پکوان تیار کئے۔
سعودی عرب کی مزید خبروں کے لیے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں