Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

العلا کی چٹانوں میں صحرا کے تخلیقی فن پاروں کا دوسرا ایڈیشن

قدیم مقام پر فنکارانہ جدوجہد میں سعودی آرٹسٹ بھی شامل ہیں۔ (فوٹو عرب نیوز)
العلا میں 11 فروری سے ایک ایسی منفرد اور یادگار نمائش کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں امریکی آرٹسٹ جم ڈینیون نے اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے یہ نمائش 30 ​​مارچ تک جاری رہے گی۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی عرب میں موجود خطے العلا میں قدیم ترین چٹانیں جن کی تاریخ صدیوں پرانی ہے اس میں ریت کے درجنوں چھوٹے بڑے ٹیلوں کی شبیہ میں امریکی آرٹسٹ کے کام میں مقامی رضاکاروں نے بھی ساتھ دیا ہے۔
یہاں آنے والے اور ان فنکارانہ صلاحیتوں کا نظارہ کرنے والے یہ پوچھنے پر مجبور ہو جائیں گے کہ کیا یہ واقعی زمین پر ہیں یا یہ کوئی اس کا متبادل ہے اور یہی امریکی آرٹسٹ کا مقصد بھی ہے۔
صحرا میں یادگار فن کی مخصوص نمائش کا آغاز العلا کے علاقے میں 2020 کے اوائل میں کیا گیا تھا۔ سال رواں میں ہونے والا یہ خاص ایونٹ تمام سیاحوں کو خوش آمدید کہتا ہے۔
یہ منفرد تخلیقی کام وادی المتعدل کے مقام پر 'سراب' کےعنوان سے کیا گیا ہے۔
امریکہ سمیت سعودی عرب، امارات اور گھانا سے آنے والے فنکاروں نےبھی اس تخلیقی کام میں حصہ لیا ہے جس میں ادب ، فطرت، تاریخ اور ثقافت کے تصورات صحرائی ماحول سے جڑے ہوئے ہیں۔

سال رواں  کا یہ ایونٹ تمام سیاحوں کو خوش آمدید کہتا ہے۔ (فوٹوعرب نیوز)

فنکاروں نے یہاں اپنے کام کے ذریعے انسانی ترقی، ہجرت، قدیم تاریخ اور سب سے اہم بات موسمیاتی تبدیلی کی عکاسی کی ہے۔
یہاں پر ایک شاہکار کینیڈین آرٹسٹ سٹیفنی ڈیومر کی اختراع ہے جس میں انہوں نے ایک زیر زمین گرین ہاؤس بنایا جو فطرت اور ٹیکنالوجی پر یکساں کام کرتا ہے۔
یہاں پر آنے والے سیاح  صحرا سے نیچے آرٹسٹ کے تیار کردہ  گرین ہاؤس میں جا سکتے ہیں یہ ایسا ہی ہے کہ سیاح کسی زیر زمین بنکر میں جا رہے ہیں۔
یہ ماحولیاتی تبدیلیاں اور بنی نوع انسان کی جدوجہد کے نتیجے کو ظاہر کرنے کا ایک طریقہ ہے۔

صحرا میں سراب دیکھنے کے تجربے کی عکاسی کی گئی ہے۔ فوٹوعرب نیوز

یہاں پر سیکڑوں سال قبل چٹانوں کی جو شکلیں نظر آتی ہیں ان پر ماحول کے مطابق قدیم اور جدید استعمال پر خاص طور پرغور کیا گیا ہے۔
اس فنکارانہ جدوجہد میں سعودی آرٹسٹ شادیہ علیم ، عبداللہ عثمان، سلطان بن فہد، ایمن اور دانیا شامل ہیں جنہوں نے العلا کی تزئین اور اس کی قدیم تاریخ کو واضح کیا ہے۔
یہاں پر تیار کیا گیا ایک بہت بڑا مجسمہ آنے والوں کو یہاں رکنے اور ارد گرد کی تاریخ اور خوبصورتی پر غور کرنے کی دعوت دیتا ہے۔
یہاں پر آنے والوں کے لیے صحرا میں سراب دیکھنے کے تجربے کی عکاسی خاص طور پر کی گئی ہے جیسا کہ صحرا میں پانی تلاش کرتے وقت سراب صحرا میں سفر جاری رکھنے کی امید دلاتا ہے۔
 

شیئر: