Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی سول ایوی ایش کی ہدایات سے طیارے متاثر نہیں ہوئے: فلائی دبئی

کمپنی کے بوئنگ 737 میکس 9 پرامریکی ادارے کی ہدایات لاگو نہیں ہوتیں (فائل فوٹو: فلائی دبئی)
متحدہ عرب امارات کی فضائی کمپنی فلائی دبئی کے ترجمان نے کہا ہے کہ ’امریکی سول ایوی ایشن ریگولیٹرکی ہدایات سے بوئنگ 737 میکس 9 ساخت کے طیارے متاثر نہیں ہوئے‘۔ 
 امارات کی سرکاری خبررساں ادارے وام کے مطابق فلائی دبئی کے ترجمان نے کہا ’کمپنی کے بوئنگ 737 میکس 9 پرامریکی ادارے کی ہدایات لاگو نہیں ہوتیں‘۔  
یاد رہے کہ امریکہ کے سول ایوی ایشن کے فیڈرل ادارے نے بوئنگ 737 میکس 9 ساخت کے طیاروں کے فوری معائنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔
یہ ہدایات امریکہ کی الاسکا ایئرلائنز کے طیارے کو پیش آنے والے حادثے کے تناظر میں جاری کی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ الاسکا ایئرلائنز کے جیٹ لائنر کا  ٹیک آف کے فوراً بعد وسطی دروازہ الگ ہو کر گر گیا تھا۔
اس حادثے  کے فوراً بعد پائلٹ کو ہنگامی لینڈنگ کرنے پر مجبور ہونا پڑا۔ جہاز میں 171 مسافر اور عملے کے چھ ارکان  سوار تھے۔
الاسکا ایئر لائنز کا یہ طیارہ آٹھ ہفتے قبل ہی ایئر لائن میں شامل ہوا تھا۔

شیئر: