امارات الیوم اخبار کے مطابق فلائی دبئی کمپنی کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا’ رواں برس 2023 کے اختتام تک ایئرلائن کے طیاروں اور سٹاف کی تعداد میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے‘۔
اس وقت فلائی دبئی کے بیڑے میں 55 ’مکس 737 ‘، جدید طرز کے 29 طیارے 800 - 737 جبکہ رواں برس بیڑے میں مزید 13 بوئنگ 737 میکس کا اضافہ ہوا ہے۔
سال رواں فلائی دبئی کے عملے میں 1000 ماہرین کا اضافہ ہونے کے بعد مجموعی طورپر عملے کی تعداد 5500 ہوگئی جو 2022 کے مقابلے میں 19 فیصد ہے۔
اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ’ 2008 میں قائم ہونے والی یہ فضائی کمپنی اپنے صارفین کو معیاری خدمات فراہم کرتی آرہی ہے جس سے تیزی سے اس کے حجم میں اضافہ ہوا‘۔
رواں برس کمپنی نے دبئی ایئرشو کے دوران 30 بوئنگ 787 ڈریم لائنز کی خریداری کے کا معاہدہ کیا تھا۔
کمپنی کی جانب سے دبئی میں جہازوں کی اصلاح کےلیے جدید طرز کے ہینگرز کے قیام کے لیے 190 ملین ڈالر کا معاہدہ کیا ہے جو 2026 تک مکمل ہوجائیں گے۔
مسافروں کے حوالے سے کمپنی کا کہنا تھا ’گزشتہ برس کے مقابلے میں اس سال مسافروں کی تعداد میں بھی 30 فیصد اضافہ ہوا ہے‘ـ
گزشتہ برس کمپنی کی جانب سے 17 نئے سٹینشز کا بھی افتتاح کیا گیا جن میں بعض ایسے سٹیشنز بھی ہیں جہاں پروازیں دوبارہ بحال کی گئیں۔
اس وقت فلائی دبئی کی پروازیں افریقا، وسطی ایشیا، جنوب مشرقی یورپ ، جی سی سی ممالک ، براعظم ہند ، اورجنوب مشرقی ایشیا کے 122 سٹینشز کے لیے مسافروں کو خدمات فراہم کی جاتی ہے۔
فلائی دبئی کے سی ای او ’غیث الغیث‘ کا کہنا ہے ’رواں برس 2023 غیرمعمولی رہا۔ اس دوران ایئرلائن نے ترقی کی جو صارفین کے بھرپور اعتماد کی واضح دلیل ہے‘