ریاض .... محکمہ شہری ہوابازی نے مسافروں کے حقوق کے تحفظ کیلئے نیا لائحہ عمل جاری کردیا۔11رمضان منگل سے عمل درآمد شروع ہوگا۔ محکمہ میں تحفظ مسافرین کے ڈائریکٹر فیصل العتیبی نے بتایا کہ لائحہ عمل میں مسافروں کے حقوق بیان کئے گئے ہیں۔ اگر کسی مسافر کو سوار کرنے سے انکار کیا گیا یا پرواز منسوخ کی گئی تو ایسی صورت میں اسے معاوضہ ادا کرناہوگا جبکہ ایک گھنٹہ تاخیر پر مسافروں کو مشروبات پیش کرنا ہونگے۔3گھنٹے سے زیادہ تاخیر پر کھانا پیش کرنا ہوگا، 6گھنٹے کی تاخیر پر ہوٹل اور ایئرپورٹ آنے جانے کا کرایہ مہیا کرنا ہوگا۔ محکمہ نے اسی طرح کے تمام حقوق لائحہ عمل میں بیان کئے ہیں۔