Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

باحہ میں نشہ آور گولیوں کا سپلائر گرفتار

’گرفتار شدہ شخص سعودی شہری ہے‘ ( فوٹو: سبق)
باحہ میں محکمہ انسداد منشیات نے کہا ہے کہ علاقے میں نشہ آور گولیاں سپلائی کرنے والا ایک شخص گرفتار ہوا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدہ شخص سعودی شہری ہے‘۔
محکمہ انسداد منشیات نے بتایا ہے کہ ’مذکورہ شخص کے بارے میں خفیہ اطلاع ملی تھی اور اس کی بنا پر اس کی نگرانی کی جارہی تھی‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ’ثبوت اور شواہد جمع ہونے پر اسے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا ہے‘۔
’مذکور شخص سے تفتیش جاری ہے تاکہ اس کے دیگر ساتھیوں کا بھی پتہ چل سکے جبکہ ضابطے کی کارروائی کے بعد اسے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا جائے گا‘۔
 

شیئر: