Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی اور شارجہ میں سونے کے نرخوں میں کمی، خریداری بڑھ گئی

نرخوں میں 2.75 سے  3.25 درہم تک کی کمی ہوئی ہے۔(فوٹو: امارات الیوم)
دبئی اور شارجہ میں گزشتہ ہفتے کے آخر میں سونے کے نرخوں میں 2.75 سے  3.25 درہم تک کی کمی ہوئی ہے۔
یہ کمی اس سے سابقہ ہفتے کے نرخوں کے مقابلے میں ریکارڈ کی گئی ہے۔
الامارات الیوم کے مطابق سونے اور زیورات کے شو رومز کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ ’سونے کے نرخوں میں مسلسل اضافے کے بعد کمی پر زیورات کی طلب بڑھ گئی۔ زیورات کی خریداری میں سیاح سرفہرست ہیں۔‘ 
’24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت میں 3.25 درہم کی کمی ہوئی۔ 22 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 228.75 درہم ریکارڈ کی گئی۔ اس میں تین درہم کی کمی ہوئی ہے۔‘ 
21 قیراط ایک گرام کی قیمت تین درہم کم ہوکر 221.02 درہم ہوگئی جبکہ 18 قیراط کی قیمت 2.75 درہم کمی کے بعد 189.75 درہم تک کم ہوئی ہے۔ 

شیئر: