Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کابل میں امن کانفرنس،پاکستان کی شرکت

کابل... بین الاقوامی امن اور سیکیورٹی کانفرنس منگل کو کابل میں ہورہی ہے۔ افغان وزارت خارجہ مطابق کانفرنس میں پاکستان سمیت25 ممالک اور 3 بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں شرکت کرر ہے ہیں۔ کانفرنس میں امن و سلامتی کی صورتحال اور دہشت گردی کے خلاف جنگ جیسے موضوعات پر بات ہو گی۔ کانفرنس کوکابل پراسیس کا نام دیا گیا ہے۔ اس کا مقصد علاقائی تعاون میں اضافہ کرنا ہے۔ پاکستان نے افغانستان کے ساتھ کشیدہ تعلقات کے با وجود کانفرنس میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے۔ ایڈیشنل سیکریٹری خارجہ تسنیم اسلم اور منصوراحمد خان پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں۔ وزارت خارجہ کے ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی وفد کابل پہنچ چکا ہے۔کابل میں سخت سیکیورٹی ہے۔

 

شیئر: