Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں موٹرسائیکل کیسے درآمد کی جائے؟

150 سی سی سے کم پاور کی موٹرسائیکل کا بل پیش کرنا ہوگا (فوٹو: ایکس اکاونٹ)
سعودی عرب میں زکوۃ، ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی نے بیرون مملکت سے موٹر سائیکلیں درآمد کرنے کی شرائط جاری کر دی ہیں۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق اتھارٹی سے ایک مقامی شہری نے استفسار کیا تھا کہ وہ متحدہ عرب امارات سے موٹر سائیکل اپنے ہمراہ لانا چاہتا ہے۔ موٹر سائیکل ہیرلی ڈیوڈسن 2021 کی  ہے۔
 اتھارٹی نے استفسار کے جواب میں کہا کہ اگر موٹر سائیکل 150 سی سی سے زیادہ پاور کی ہے تو ایسی موٹر سائیکل درآمد کرنے کے لیے سعودی سٹینڈرڈ آرگنائزیشن سے اجازت لینا ہو گی۔
بغیر چیسس نمبر والی موٹر سائیکل کو مملکت لانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
تاہم 150 سی سی سے کم پاور کی ہے تو اس کا بل اور فیکٹری سرٹیفکیٹ پیش کرنا کافی ہوگا۔

شیئر: