سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پر آنے والے مہمانوں میں شامل متعدد مہمان خواتین نے زائرین کےلیے منفرد خدمات کی فراہمی کےلیے سعودی قیادت کے اقدامات کو سراہا ہے۔
خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق میانمار کی عائشہ بنت یونس نے کہا ہے’ کب سے خانہ کعبہ کے دیدار کا خواب دیکھ رہی تھی۔ اللہ کے فضل و کرم اور پھر سعودی قیادت کی مہربانی سے یہ خواب پورا ہوا۔‘
عائشہ بنت یونس نے جو خادم حرمین شریفین حج و عمرہ و زیارت پروگراموں کے شاہی مہمانوں میں سے ایک ہیں نے کہا’ وزارت اسلامی امور نے مدینہ منورہ اور اس کے اہم ترین تاریخی مقامات کا دورہ کراکے یہ سفر کو یادگار بنادیا ہے۔’
عائشہ بنت یونس کہا کہ’ اللہ کا کرم ہے کہ اس نے ہمیں مکہ مکرمہ میں حاضری اور سہولت و اطمینان کے ساتھ عمرہ ادا کرنے کی سعادت بخشی۔‘