Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہندسے قطر جانے کیلئے طویل روٹ اختیار کرنا ہوگا

نئی دہلی۔۔۔۔دہلی اور قطر کے درمیان پروازیں بدستور چلتی رہیں گی تاہم سعودی عرب اور بحرین کی طرف سے قطر کیلئے اپنی فضائی حدود بند کرنے کی وجہ سے فضائی سفر کے وقت میں اضافہ ہوسکتا ہے۔متحدہ عرب امارات نے ہندوستانی ایئرلائن کو بتایا ہے کہ اس کے دوحہ جانیوالے طیاروں کو ہماری فضائی حدود سے گزرنے کیلئے اجازت لینا ہوگی۔ اجازت نہ ملی تو ممبئی اور جنوبی ہند سے جانیوالی پروازوں کو لمبا روٹ کاٹنا ہوگا۔اس سے پہلے بحیرہ عرب سے ایران اور پھر خلیج عرب پر سے پرواز کرتے ہوئے دوحہ جانا ہوگا۔ہندوستانی ایئرلائنز کے آپریشنز کے سربراہ نے کہا کہ اگر متحدہ عرب امارات نے اجازت دینے سے انکار کردیا تو واپسی میں بھی اسی روٹ کو اختیار کرنا ہوگا۔ہندوستان کی 3دیگر ایئرلائنز جیٹ ایئرویز ، الایکسپریس اور انڈیگو بھی دوحہ جاتی ہیں اور یہ تینوں متاثر ہونگی۔صرف دہلی سے جانیوالی پرواز متاثر نہیں ہوگی کیونکہ یہ پاکستان سے پرواز کرتے ہوئے ایران میں داخل ہوتی ہے۔ہندوستانی ایئرلائنز صرف ہند اور دوحہ جاتی ہیں اس سے آگے کی پرواز نہیں۔

شیئر: