سول پروٹیکشن ایجنسی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کوسٹ گارڈ کا ایک ہیلی کاپٹر اصل صورتحال اور صحیح جگہ کا جائزہ لینے کے لیے فضا میں موجود ہے۔
آئس لینڈ کے پبلک براڈکاسٹر RUV کے مطابق آتش فشاں پھٹنے کا آغاز ماہی گیری کے لیے مشہور شہر گرنداوک کے شمال میں ہوا لیکن ابھی تک یہ واضح نہیں کہ لاوا کہاں سے نکل رہا ہے یا کس سمت بہہ رہا ہے۔
ملک کے جزیرہ نما علاقے میں اس سے قبل آتش فشاں پھٹنے کا واقعہ 18 دسمبر 2023 کو بھی پیش آ چکا ہے۔
آتش فشاں کے باعث نزدیکی قصبے سے چار ہزار باشندوں کے مکمل انخلاء کے بعد یہاں کا مشہور سیاحتی مقام بلیو لگون بند کیا گیا تھا۔
آتش فشاں پھٹنے کے بعد گرنداوک شہر کو بالآخر بچا لیا گیا کیونکہ یہاں سے نکلنے والا لاوا شہر کی مختلف سمت میں بہہ رہا تھا۔
آئس لینڈ شمالی بحر اوقیانوس میں یوریشین اور شمالی امریکہ کے درمیان واقع ہے، جو زلزلے اور آتش فشاں کا مقام ہے اور یہ کرہ ارض کی دو سب سے بڑی ٹیکٹونک پلیٹوں کے درمیان ہے جو مخالف سمت میں حرکت کرتی ہیں۔