فلپائن: آتش فشاں پھٹنے کا خطرہ، 12ہزار افراد محفوظ مقامات پر منتقل
منیلا .... فلپائن میں آتش فشاں پھٹنے کے خطرے کے پیش نظر 12 ہزار سے زیادہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔دارالحکومت منیلا سے 330 کلو میٹر جنوب مغرب کی طرف واقع اس آتش فشاں سے دھوئیں کا اخراج گزشتہ ہفتے شروع ہوا تھا جس کے بعد حکام نے اس کے ارد گرد7 کلو میٹر کے علاقے میں مقیم تمام افراد کو علاقہ چھوڑ دینے کی ہدایت کی۔ ماہرین ارضیات کے مطابق آتش فشاں کے دھانے کا درجہ حرارت بے حد بڑھ چکا ہے اور یہ کسی بھی وقت پھٹ سکتا ہے۔