سعودی عرب کے علاقے تبوک میں محکہ شہری دفاع کی ٹیموں نے اتوارکو المروج ڈسٹرکٹ میں واقع ایک پٹرول سٹیشن پر لگنے والی آگ پر قابو پالیا۔
محکہ شہری دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ ’ پٹرول سٹیشن پر لگنے والی آگ سے ایک شخص ہلاک اور کئی معمولی زخمی ہوئے ہیں۔‘
بیان میں کہا گیا کہ’ آگ لگنے سے پٹرول پمپ کو بھی نقصان پہنچا ہے۔‘
اخبار 24 نے ذرائع کے حوالے سے بتایا آتشزدگی سے وہاں کھڑی کئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
شہری دفاع کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔ ہلا ل احمر نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جہاں ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔