متحدہ عرب امارات دبئی میں سنیچر کی سہ پہر انٹرنیشنل سٹی فیز ون کی رہائشی عمارت میں آتشزدگی سے ایک شخص ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔
امارات الیوم کے مطابق دبئی کی سول ڈیفینس اور دبئی پولیس کی ریسکیو ٹیموں نے عمارت میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا۔
عمارت میں موجود تمام افراد کو باہر نکالا گیا۔ رہائشیوں کا تحفظ یقینی بنانے کےلیے تمام اقدامات کیے گئے۔
آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کاررائیاں کیں۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔
حکام کے مطابق ابھی تک عمارت میں آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔