Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الیکٹرک کاروں کیلئے نئی بیٹری تیار

لندن ..... باخبر ذرائع کے مطابق اب ایک ایسی نئی ری چارج ایبل بیٹری تیار کرلی گئی ہے جس سے بطور خاص الیکٹرک کاروں کو فائدہ پہنچے گا اور اب ایسی کاروں کو چارج کرنے کیلئے کسی پاورپوائنٹ کی ضرورت نہیں رہیگی۔ سائنسی اعتبار سے ایسی بیٹریوں کو ممبرانس بیٹری کہا جارہا ہے جسکی تیاری میں مائع الیکٹرولائڈز استعمال کی جاتی ہیں او راستعمال شدہ بیٹریاں اسکی مدد سے دوبارہ نئی ہوجاتی ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ اس کو چارج کرنے میں اتنا ہی وقت لگتا ہے جتنا کسی ڈرائیور کو اپنی کار کی ٹنکی میں پیٹرول بھروانے میں درکار ہوتا ہے۔ واضح ہو کہ الیکٹرک کاروں کو اس وقت نعمت سمجھا جارہا ہے مگر اسکے لئے جگہ جگہ پاور پوائنٹس ضروری ہیں۔ مگر ہر جگہ ایسے پوائنٹس کا ہونا اچھے خاصے اخراجات کا سبب بن سکتا ہے۔ 

شیئر: