سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے بدھ کو ڈیوس میں ورلڈ اکنامک فورم 2024 میں ایک سے زائد مباحثوں میں حصہ لیا ہے۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ’مشرق وسطی میں امن و استحکام کا حصول‘ کے موضوع پر مباحثے کے شرکا نے مشرق وسطی میں انسانی اور امن بحرانوں پر اظہار خیال کیا۔
انہوں نے بحرانوں کے حل کےطریقوں کے حوالے سے کہا کہ بحرانوں کے حل سے خطے ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں امن و امان کی حالت مستحکم ہوگی۔
ایک اور مباحثہ ’عالمی نظام پر اعتماد کی بحالی‘ کے عنوان سے ہوا۔ عالمی نظام پر بحالی کے لیے سازگار حالات کی فراہمی اور کثیر فریقی بین الاقوامی جدوجہد کو درپیش چیلنجوں پر خیالات کا اظہار کیا گیا۔
مباحثے میں عالمی تنظیموں، ایگزیکٹیو چیئرمین، وزرا اور ریاستی سربراہوں نے حصہ لیا۔