سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے منگل کو ڈیوس میں ورلڈ اکنامک فورم کے دوران قطر کے وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم آل ثانی سے ملاقات کی۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں دونوں برادر ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات، مختلف شعبوں میں انہیں بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
علاقائی اور بین الاقوامی امورخاص طور پر غزہ کی پٹی اور اس کے گردو نواح میں ہونے والی پیش رفت اور اس سلسلے میں کی جانے والی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
علاوہ ازیں سعودی وزیر خارجہ اور تیونس کے وزیر اعظم کی ملاقات میں سعودی عرب اور تیونس کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کےطریقوں کے علاوہ مشترکہ دلچسپی کے امور، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔