Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خارجہ اور انوار الحق کاکڑ کی ملاقات، ایرانی سرحد کی صورتحال پر گفتگو

وطرفہ تعلقات مضبوط بنانے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے بدھ کو ڈیوس میں ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر پاکستان کے نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ سے ملاقات کی ہے۔
الاخباریہ اور ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں مشترکہ دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور اور تازہ ترین پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات، مختلف شعبوں میں انہیں مضبوط بنانے اور ترقی دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک ایران سرحد پر ہونے والی پیش رفت بھی بات چیت کی گئی۔
قبل ازیں شہزادہ فیصل بن فرحان نے ڈیوس میں اپنے برطانوی ہم منصب سے بھی ملاقات کی ہے جس میں تازہ ترین بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شیئر: