Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جمعرات 18 جنوری کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت

جمعرات کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 279 روپے 4 پیسے جبکہ قیمت فروخت 281 روپے 4 پیسے رہی (فوٹو: سٹیٹ بینک ایکس اکاؤنٹ)
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جمعرات کو انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 12 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 279 روپے 98 پیسے ہو گئی ہے۔
انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 74 روپے 65 پیسے، اماراتی درہم  76روپے 22 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 742 روپے 67 پیسے رہی۔
اسی طرح عمانی ریال کی انٹربینک مارکیٹ میں قدر 727 روپے 22 پیسے، کویتی دینار کی 909 روپے 80 پیسے اور قطری ریال کی قیمت 76 روپے 80 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں جمعرات کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 279 روپے 4 پیسے جبکہ قیمت فروخت 281 روپے 4 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
سعودی ریال کی قیمت خرید 74 روپے 35 پیسے اور قیمت فروخت 75 روپے 1  پیسہ جبکہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 76 روپے 4 پیسے اور قیمت فروخت 77 روپے 2  پیسے رہی۔

شیئر: