Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آئی ایم ایف بورڈ کی پاکستان کو 70 کروڑ ڈالرز جاری کرنے کی منظوری

پاکستان آئی ایم ایف کی جانب سے عائد کردہ تمام ٹارگٹس  پورا کر چکا تھا۔ (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان کی وزارت خزانہ کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کو قلیل مدتی قرض پروگرام کے تحت 70 کروڑ ڈالرز کی قسط جاری کرنے کی منظوری دے دی۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے سٹینڈ بائی ایگریمنٹ (ایس بی اے) کے تحت پہلا جائزہ مکمل کیا۔
’بورڈ نے پاکستان کو فوری طور پر 70 کروڑ ڈالر کے قسط جاری کرنے کی منظوری دے دی۔‘
بیان کے مطابق اس قسط کے ساتھ تین ارب ڈالرز کے قلیل مدتی قرضہ پروگرام کے تحت پاکستان کو ملنے والی اب تک کی رقم 1.9 بلین ڈالر تک پہنچ جائے گی۔
خیال رہے آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس جمعرات کو شام واشنگٹن میں ہوا۔
آئی ایم ایف کا جائزہ مشن پہلے ہی پاکستان کو یہ قسط جاری کرنے کی سفارش کرچکا تھا۔
پاکستان آئی ایم ایف کی جانب سے عائد کردہ تمام ٹارگٹس  پورا کر چکا تھا۔

شیئر: