Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

35برس کے بعد ملنے والے پاکستانی دوست کے ا عزاز میں الفقیہ کا عشائیہ

طائف (ابو علی بڈانی ) سعودی شہری شیخ عبدالرحمن فقیہ نے 35سال بعد پاکستانی دوست سے ملنے کی خوشی میں بکرا ذبح کیا اور عشائیہ کا اہتمام کیا۔ تفصیلات کے مطابق 1982ء سے قبل پاکستانی شہری محبوب احمد بڈانی طائف ساپٹکو میں اہم عہدے پر فائز تھے۔ طائف میں مقیم شہری شیخ عبدالرحمان فقیہ بھی رفیق کار تھے۔ دونوں میں اچھی دوستی تھی۔ محبوب احمد اپنی ملازمت ختم کرکے واپس پاکستان چلے گئے۔35سال بعد عمرے کی سعادت کیلئے سعودی عرب آئے تو طائف ساپٹکو کے دفتر جاکر اپنے دوست کا فون نمبر لیا۔ شیخ عبدالرحمن فقیہ اپنے دوست کی آواز پہچان کر خوشی سے چیخ اٹھا۔ خوشی میں اپنے گھر پر محبوب خان کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا اور اپنے دوسرے دوستوں عبداللہ قطامی اور محمد اقبال تبسم کو بھی بلایا۔ الفقیہ نے کہا کہ پاکستانی قوم وفادار ہے جسکا ثبوت آج مجھے مل گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 35سال قبل موبائل فون نہ ہونے کی وجہ سے ہم دونوں دوستوں کا رابطہ منقطع رہا اور محبوب خان کی دعوت قبول کرتے ہوئے عبدالرحمان فقیہ نے پاکستان جانے کا وعدہ بھی کیا۔ محبوب احمد بڈانی جدہ میں مقیم سماجی شخصیت اور پی ٹی آئی کے اہم عہدیدار ریاض احمد بڈانی کے والد ہیں۔ انکا تعلق ضلع مظفر گڑھ علی پور سے ہے۔

شیئر: