Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

2023 کے دوران سعودی عرب آنے والے غیرملکی سیاحوں میں 122 فیصد اضافہ

سعودی عرب نے مشرق وسطیٰ کی سطح پر سیاحت کے شعبے میں نمایاں ترقی کی ہے۔ (فوٹو: عکاظ)
اقوام متحدہ کی ورلڈ ٹورازم آرگنائزیشن ( ڈبلیو ٹی او) کی جانب سے جنوری 2024 میں جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مملکت میں سال 2019 کے مقابلے میں 2023 میں سیاحت کے شعبے میں 156 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ 
سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق کورونا وبا کے بعد سیاحت کا شعبہ غیرمعمولی طور پر متاثر ہوا تھا تاہم سعودی عرب نے مشرق وسطیٰ کی سطح پر اس شعبے میں نمایاں ترقی ہے۔
سال 2019 کے مقابلے میں سال 2023 کے دوران غیرملکی سیاحوں میں 122 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ 
 رپورٹ میں کہا گیا کہ عالمی سطح پر سال 2023 میں سیاحتی حالات 88 فیصد بہتر ہوئے۔ ایک اندازے کے مطابق بین الاقوامی سیاحت کی آمدنی ایک اعشاریہ تین ٹریلین ڈالر تک پہنچ گئی۔ 
ورلڈ ٹورازم آرگنائزیشن کی جانب سے کہا گیا کہ کورونا وائرس کی وبا سے اس شعبے کو جو نقصان ہوا تھا اس میں سال 2024 کے دوران بہتری آئے گی۔  
مملکت میں سیاحت کے شعبے میں کافی بہتری آئی ہے جس سے جی 20 ممالک میں سعودی عرب سرفہرست رہا جبکہ پہلی تین سہ ماہیوں کے لیے دنیا میں تیزی سے ترقی کرنے والے سیاحتی مقامات کے حوالے سے بھی مملکت کا شمار دوسرے نمبر پر کیا جا رہا ہے۔ 
سال 2023 میں بھی مختلف ممالک سے سعودی عرب آنے والے سیاحوں کی تعداد میں غیرمعمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

شیئر: